احمد آباد،06 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں کسانوں کی تحریک ختم ہوئے ابھی 4 دن بھی نہیں گزرے ہیں، لیکن اب حکومت کے سامنے ایک اور مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔دراصل اب آر ایس ایس سے منسلک ہندوستان کسان یونین (بی کے ایس) نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ بی کے ایس نے خبردار کیا کہ اگر بی جے پی حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی ہے تو وہ گجرات میں تحریک کریں گے۔اکیلے گجرات میں اس کسان یونین سے تقریباً 5 لاکھ رکن جڑے ہوئے ہیں۔کسانوں کی اہم مطالبات میں کم از کم امدادی قیمت کے مطابق فوری طور پر خریف (موسم گرما) فصل کی خریداری، کھاد کی قیمتوں میں کمی، فصل نقصان کا سروے اور زراعت سے متعلق مصنوعات سے جی ایس ٹی سے ہٹانا شامل ہے۔بی کے ایس کے صدر وٹھل ددھاترا نے بتایا کہ یہ یونین 15 اکتوبر کو ریلیاں منعقد کرے گااور ہر ضلع میں حکام کو میمو سونپے گا۔وٹھل ددھاترا نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت اس پر قدم نہیں اٹھاتی ہے تو ہم آنے والے دنوں میں زور دار تحریک شروع کریں گے۔